Download free book Zavia by Ashfaq Ahmad part-3
ایک روز ہم ڈیرے پر بیٹھے ھوئے تھے ، میں نے بابا جی سے پوچھا شکر کیا ھوتا ھے؟ بابا جی مسکرائے اور کہنے لگے
"" شکر وہ ھے جو نہیں کیا جاتا"" کہنے لگے "" کبھی اپنے بُوتھیا ں ( شکلیں) دیکھی ھہیں ۔ تم سے کئی ریڑی والے، پھل
فروش، مزدور خوبصورت اور قوی جسم کے مالک ھوں گے لیکن اس کے باوجود تم ان سے بہتر ماحول میں رہتے ھو، اچھا
کھاتے ھو پہنتے ھو۔
یہ شکر والی بات ھے لیکن اس سب کے باوجود شکر نہیں کیا جاتا۔ فرمانے لگے ( اس دن بابا جی کچھ زیادہ ھی موج میں
تھے) "" مومن وہ ھوتا ھے جس کے ہاتھ میلے اور گندے ھوں اور اس کا دل صاف اور شفاف ھو ،ا ور وہ اللہ تعالی کا ہر
حال میں تہہ دل سے شکر گزار ھو۔
Zavia (part3)
ایک بار ہم نے بابا جی سے کہا کہ سائیں جی، ہم تو بہت کوشش کرتے ھہیں کہ ہم دوسروں کو خوش رکھیں ۔ ہم اپنے ماتحتوں سے بھی حسن
سلوک کرتے ھہیں ، کبھی کبھی کسی فقیر کو دو چار آے بھی دے دتیے ھہیں لیکن ہم خوش نہیں ھوتے ۔ ہمیں خوشی میسر نہیں آتی۔
اس پر بابا جہ کہنے لگے
نوٹ : ( جب انہوں نے کوئی خاص بات کرنی ھوتی تو نوٹ"" کہا کرتے تھے جس پر ہم چوکنا ھو جاتے تھے کہ اب کوئی اہم بات ھونے والی ھے)
"" خوشی اسیے میسر نہیں آتی کہ کسی فقیر کو دو چار آنے دے دیے ۔ خوشی تب ملتی ھے جب آپ اپنی خوشیوں کے وقت سے وقت نکلال کر
انہیں دے دتیے ھہیں جو دکھی ھوتے ھہیں اور کل کو آپ کو ان دکھی لوگوں سے کوئی مطلب بھی نہیں ھوتا۔آاپ اپنی خوشیوں کا گلہ
گحونٹ کر جب پریشان حالوں کی مدد کرتے ھہیں تو خوشی خود بخود آپ کے طرف سفر شروع کر دیتی ھے۔کوئی چیز آپ کو اتنی خوشی نہیں دے
سکتی جو خوشی کسی روتے ھوئی کی مسکراہٹ دے سکتی ھے۔""۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Zavia (part3)
میرا ایک ملنے والا ھے بڑے اعلی کاروبار کا مالک ، بڑی آن اور بڑی شان خدا نے اس کو دے رکھی ھے، وہ سیلف میڈ قسم کا آدمی ھے۔
اس کی ایک عادت ھے جب بھی اس کا کوئی ملازم غلطی کرے تو اس کے سب سے پہلے الفاظ جو وہ غصے میں بولتا ھے وہ یہ ھوتے ھہیں
کہ "" تمہیں کس گدھے نے ملازم رکھا ھے "" خواتین و حضرات حالانکہ وہ صاحب یہ بات بخوبی جانتا ھے کہ اس کے دستخط یا منظوری نے بغیر
اس کے دفتر میں کوئی ملازم رکھا نہیں جاسکتا۔
اکثر ایسے مشالیں آپ کی زندگی میں آتی رہی ھوں گی کہ یہ پڑھائی کا زعم ہمیں منزل سے دور کر دیتا ھے۔ میرے خیال میں ہمارے پیارے
وطن کو جتنا نقصان ہم پڑھے لکھے لوگوں نے پہنچایا ھے ان پڑھوں نے جنہیں ہم گنوار کہتے ھہیں ، انہوں نے نہیں پہنچایا ۔ جتنی بڑی کرپشن
ھو وہ شخص اتنا ھی بڑا پڑھا لکھا ھو گا۔ ملاوٹ وہ شخص زیادہ بہتر اور خوبصورت انداز میں کر سکے گا جو خود کو دوسروں سے زیادہ دانا ، عقلمند اور پڑھا
لکھا خیال کرتا ھو گا۔
Free download Zavia by Ashfaq Ahmad part-3
Other free books to download
0 Comments