Download free book Dalail un Nubuwwah
Dalail un Nubuwwah
امام بہیقی رحمہ اللہ کی کتاب دلائل النبوۃ کیسی کتاب ھے؟ اس بارے میں علامہ تاج الدین سبکی رحمہ
اللہ فرماتے ھہیں کتاب ""دلائل النبوۃ "" ، کتاب "" شعب الایمان "" ، اور کتاب "" مناقب الشافعی"" میں
اللہ تعالی کی قسم کھا کر کہتا ھوں کہ ان تینوں میں سے کسی ایک کی کوئی نظیر و مثال نہیں ھے ۔ حقیقت
بھی یہی ھے کہ یہ کتاب سیرت کے موضوع پر لکھی ھوئی بہت عمدہ کتاب ھے ، اس کی ایک بڑی خوبی
یہ ھے کہ امام بہیقی رحمہ اللہ نے سیرت کو احا دیث کی صیح روایات کے ساتھ مز ین فرمایا ھے ، ہر قول کی
سند پیش کی ھے ، یعنی یہ سیرت نبیﷺ کا ایک مستند مجموعہ ھے، جس کا مطالعہ قاری کے علم و عمل
دونوں میں اضافہ کا باعث ھو گا۔ یہ کتاب پڑھنے کے لائق ھے۔
Dalail un Nubuwwah
حضرت جابر رضی اللہ تعالی فرماتے ھہیں کہ رسول پاک ﷺ نے فرمایا کہ میرے اور مجھ سے پہلے دیگر انبیاء کی مثال ایسی ھے کہ ایک
شخص نے ایک خوبصورت مکان بنایا البتہ ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی اس کے بعد لوگ مکان کی زیارت کے لیے آتے اور اس کے حسن و
جمال کی تعریف کرتے ، البتہ یہ کہتے کہ کاش اس اینٹ کی جگہ کو پُر کر دیا جاتا، رسولپاکﷺنے فرمایا کہ وہ اینٹ کی جگہ میں ھوں مٰیں آ گیا
نبوت کا سلسلہ ختھم ھو گیا (بخاری)
اسی طرح آپﷺ کی پیدائش کا زمانہ جب قریب آیا تو دنیا میں بہت سے اہم واقعایات رو نما ھوئے جس سے دنیا سمجھ رہی تھی کہ کوئی عظیم
الشان واقعہ رو نما ھونے والا ھے ، ان واقعایات میں اصحاب فیل کا واقعہ بہت ہی اہم ھے کہ ابرہہہ کے لشکر نے بیت اللہ پر حملہ کرنے کا
ارادہ کیا تو اللہ تعالی نے پرندوں کے لشکر کے ذریعہ ابر ہہہ کے لشکر کو شکست دی ، اس طرح آپﷺ کی پیدائش کے وقت بہت سے اہم
واقعا یات رُو نما ھوئے مثلا فارس کی وہ آگ جو ہزار سال سے جل رہی تھی وہ بجھ گئ، کسری کے ایوان کے کنگورے کا گرنا ، اسی طرح غیبی آواز
وغیرہ کے ذریعے آپﷺ کی آمد شریف کی اطلاع اسی طرح دیگر واقعایات۔۔۔۔۔۔۔۔
Dalail un Nubuwwah
حضور پاک ﷺ شرم و حیا کے پیکر تھے۔ بخاری کی ایک حدیث ھے کہ آُپ ﷺ لڑکے تھے اور اپنے چچا عباس کے ساتھ کعبے کی تعمیر کے
لیے پتھر اُٹھا رھے تھے – چناچہ کسی کے کہنے سے آپﷺ نے اپنے تہہ بند میں پتھر اُٹھا لیے ، جس سے ، آپﷺ کا ستر کھل گیا ۔ لہذا
آپﷺ شرم کے مارے بے حوش ھو گئے- یہاں تک کہ آپﷺ اپنی چادر میں چھپ گئے۔
نبوت سے پہلے آپﷺ کو ایک ولیمہ میں دعوت دی گئی، جس میں شادی کے ساتھ کھیل تماشہ بھی تھا - آپ ﷺ کو وہاں جا کر نیند کی
غشی طاری ھو گئی۔ پوری رات اسی طرح گزر گئی حتی کہ سورج طلوح ھو گیا آپﷺ ان لوگوں کے کسی بھی عمل میں شریک نہ ھو سکے ۔
بلکہ اللہ تعاالی نے آپﷺ کو اس پورے فعل سے پاک رکھا۔
صرف یہی نہیں آپﷺ اپنی جبلت کے اعتبار سے مکروہ اور ناپسنددہ کھانوں اور کھانے کی چیزوں سے بھی پاک صاف رہتے تھے ۔ یہی
وجہ ھے کہ حضورﷺ پیاز اور لہسن کے قریب نہیں جاتے تھے ۔ آپﷺ سے اس بارے میں کہا گیا تو آپﷺ نے فرمایا، میں اس
ذات کے ساتھ خلوت میں بیٹھتا ھوں جس کے ساتھ آپ (لوگ) نہیں بیٹھتے ھو ( یعنی مجھے جبرائیل علیہ اسلام کے ساتھ ہم نشینی کرنا ھوتی
ھے اس لیے میں بدبو دار چیز کھانا پسند نہیں کرتا ( کہ منہ میں اس کی بد بو رہتی ھے)
Click below button to Free download Dalail un Nubuwwah
Other free books to download
0 Comments