Download free book Nabi Kareem ki aili Zindghi

Nabi Kareem ki aili Zindghi
Nabi Kareem ki aili Zindghi

 

نبی پاکﷺ کی عائلی زندگی

 

ازوا ج و  نکاح کی ضرورت و اہمیت

 ارشاد باری تعالی ھے ۔

ترجمہ: "" بےشک رسول اللہ کی زندگی میں تمہارے لیے ایک عمدہ نمونہ موجود ھے""( سورۃ الاحزاب :21)

اس کتاب میں آپ کو انبیاء کرام اور رسول پاکﷺ کی عائلی زندگی کے متعلق بہت  سی ایسی معلومات ملیں گئ جو آپ کی اپنی ذ اتی زندگی  میں فائدے کا باعث بنے گئ۔ اس لیے اس کتاب سے استفادہ ضرور کریں۔

اللہ تعالی نے لوگوں کو قرآن مجید میں نکاح کا حکم دیا ھے۔ چناچہ ارشاد ربانی ھے

ترجمہ: "" پس تم نکاح  کرو ان عورتوں سے جو تمہیں پسند ھوں""  ( سورۃ النسا   4 )

دوسری جگہ ارشاد ھوا

ترجمہ: ""  اور تم اپنے بے نکاحوں ( غیر شادی شدہ خواتین و حضرات) کا نکاح کرو اور تمہارے غلام اور باندیوں میں  جو اس ( 

نکاح) کے لائق ھوں ان کا بھی۔ اور اگر یہ لوگ مفلس ھوں گے تو  اللہ اپنے فضل سے انہیں غنی کر دے گا""     ( سورۃ النو ر 32 )

Nabi Kareem ki Aili Zindghi

نکاح کی ضرورت ا اہمیت کا اندازہ صرف ایک حدییث سے لگایا جا سکتا ھے کہ جب ایک صحابی نے ہمیشہ کے لیے عورتوں سے علیحدگی  اور کبھی نکاح نہ کرنے کے ارادے کا اظہار کیا  تو معلم انسانیت  اور ہادی اعظمﷺ نے اسے اپنی سنت قرار دیا اور فرمایا ۔

"" جس آدمی نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ سے نہیں ( میرے طریقے پر نہیں)""

فقہا میں اس بات میں کوئی اختلاف نہیں کہ غلبہ شہوت کی حالت میں نکاح فرض ھے۔ چناچہ جو شخص نفسانی خواہش سے اتنا مغلوب ھے کہ اس کے لیے صبر کرنسا ممکن نہیں  اور اس کے ساتھ و مہر و نان نفقہ کی ادیئگی کی قدرت بھی رکھتا ھے  پھر نکاح نہیں کرتا تو گناہ گار ھے۔

Nabi Kareem ki Aili Zindghi

ازدواجی تعلقات اور خاندان ا ور  اہل و عیال کے مسائل  انسانی زندگی کا نازک ترین  اور مشکل اور صبر آزما شعبہ ھے۔اسلام سے قبل بعض  ""خدا پرست" " لوگ  ان گھریلو مسائل کی نزاکت  اور سنگینی سے گھبرا کر  تارک دنیا  صوفی ( راہب) بن جاتے تھے۔کیونکہ ان کے نزدیک ایک وقت میں نفسانی اور روحانی تقاضوں کو پورا کرنا آسان کام نہیں تھا ۔

ہادی عالمﷺ نے ایک کامل اور اکمل  رسول پاکﷺ  کی حثیت سے انسان کی اس مشکل کو  عملی طور پر آسان کر کے دکھایا اور زکرو عبادت کے شبانہ روز معمول  کے ساتھ ساتھ  بال بچوں کی رفاقت  میں خو شحالی  اور پر مسرت زندگی گزارنے  کی ساندار مثال قائم فرمائی۔

Nabi Kareem ki Aili Zindghi

کاشانہ نبوی کے مکین بھی  انسان تھے ، جیتے جاگتے اور  انسانی جذبات ، خواہشات  و احساسات رکھتے تھے۔ رسول پاکﷺ  کے گھروں میں عام گھروں کی طرح  خوشحالی  بھی آئی اور فقرو فاقہ بھی ، ان کو کھانے کی بھی ضرورت ھوتی تھی  اور لباس و علاج  معا لجہ کی بھی۔ وہاں خوشی کے لمحات بھی آتے تھے اور غمی و آزمائش  کے بھی۔ان کے گھروں میں مہمان بھی آتے تھے اور رشتہ دار بھی۔گھر میں شوہر نامدارﷺ  اور ازواج مطہرات کے درمیان  جہاں مثالی عقیدت و محبت کے تعلقات  تھے وہاں  بعض اوقات شکر رنجیاں اور ضلط فہمیاں بھی پیدا ھو جاتی تھی۔ گلے شکوے بھی ھوتے تھے۔ازواج  مطہرات  مختلف قبائل تعلق رکھتی تھی اور مختلف عمروں اور  مختلف مزاجوں  اور مختلف طبائع کی حامل تھی

اختلاف طبائع  اور سوکناپے کی  فطری غیرت  کی وجہ سے ان میں بعض اوقات تلخ کلامی اور ناراضگی بھی ھو جاتی تھی۔ حضور پاکﷺ کی آل اولاد بھی تھی۔ ان کی شادیوں کے مسائل تھے، بچوں کے مطالبے تھے۔ اہل او عیال کے اخراجات  اور تعلم و تربیت کے  مسائل بھی درپیش رہتے تھے۔

Nabi Kareem ki Aili Zindghi

حضور پاکﷺ  خود  اپنی ازواج مطہرات  کی نسبت سے بعض لوگوں کے داماد اور صاحبزادیوں  کی نسبت سے سسسر بھی تھے۔ کھانے پینے ، برتن زیورات  اور نقد و جنس کے مسائل تھے۔ غرض رسول پاکﷺ کو  اپنے گھروں میں ان تمام مسائل کا  سامنا تھا اور ایک بال بچے دار  انسان کو  عام طور پر  اپنے  گھروں میں پیش آتے ھہیں۔باہمہ عام گھروں سے کہیں زیادہ مسائل و مشکلات کا سامنا تھا۔ان تمام گھریلو معمالات  اور مسائل کو  انتہائی احسن طریقے سے حضورپاکﷺ  نے اس طرح حل فرمایا  جس کی نظیر تاریخ انسانیت میں نہیں ملتی۔

Free download Nabi Kareem ki Aili Zindghi

Download free Nabi Kareem ki Aili Zindghi

Other free books to download

 Ar-raheeqal Makhtum Serat nabi (PBUH)

Dalail un Nubuwwah

 Haqeeqat-e-nasab

HazoorPak(PBUH) ki Ghaza