Download free book Haqeeqat-e-nasab
اس کتاب میں رسول پاکﷺ کے نسبت و نسب اور اس کے اعلی اور افضل ھونے پر شاندار بحث کی گئی ھے اور عقائد باطلہ کا رد بلیغ کیا گیا ھے اور بہہت سے دلائل عقلیہ و نقلیہ سے ثابت کیا گیا ھے کہ سادات کرام کو رسول پاکﷺ کا نسب روز قیامت کام آئے گا۔
Haqeeqat –e- nasab
اگرچہ ایمان کے ساتھ عمل صالحع لی اہمیت سے کبھی بھی انکار نہیں کیا جا سکتا جب کہ کتاب و سنت میں عمل صالحع کی بار بار تاکید کی گئی ھے، اور یہ بھی سچ ھے کہ انسانی شرافت و بزرگی تقوی و پرہیزگاری سے مربوط ھے اور خود کی بڑائی بھی آبائ و اجداد کے کارہائے نمایاں کے بدولت بیان نہیں کی جاسکتی۔لیکن وہ کرامت اور بزرگی جو سادات کرام کو نسبا حاصل ھے' وہ ترک عمل سے کسی طرح ساقط نہیں ھو سکتی – اور اہل علم جانتے ھہیں کہ عمل شریعت سے مستفاد ھے، عمل چھوٹا تو شرافت و بزرگی بھی ہاتھ سے چلی گئی، لیکن نسب کا تعلق رسول پاکﷺ کی ذات سے ھے جو حالت ایمان کے ساتھ دائمی طور پر رہتا ھے اور میدان حشر میں بھی ٹو ٹتا نہیں، جیسا کہ رسول پاکﷺ ارشاد فرمایا ھے کہ قیامت کے دن صرف آپﷺ کا نسب و سسرالی رشتہ باقی رہے گا، اور ہر نسب و سبب ٹوٹ جائے گا
Haqeeqat –e- nasab
ایسی سعادت و فضیلت کسی غیر سید کو کبھی حصاصل نہیں ھو سکتی چاہے وہ کتنا بھی متقی ور پر ہیز گار ھو ، اگر سید متقی و پر ہیز گار ھے تو سونے پہ سہاگہ کی طرح ھے، یہ ایسی دوہری فضیلت ھے جو غیر سید کو کبھی حاصل نہیں ھو سکتی۔ کسی غیر سید کے لیے یہ مناسب نہیں ھے کہ اعمال صالحع کے بھرے پر اپنے آپ کو سید کے برابر سمجھے اور فضیلت نسبی میں اشتراکیت کا دعوی کر بیٹھے، اور سید صاحب کے لیے بھی یہ درست نہیں ھے کہ بے عملی کے زریعے اپنی دستار فضیلت کو داغدار کرے اور حضرت فاطمہ بضعۃ الرسول کے لیے حضور اکرم ﷺ کی اعملی کی تعلیم سے اپنے کو الگ تصور کرے۔
Haqeeqat –e- nasab
کتاب میں جس سوال پر بحث کی گئی ھے وہ یہ ھے
"" کیا فرماتے ھہیں علمائئے دین اس مسلہ میں کہ زید کہتا ھے اسلام میں سارے نسب و خاندان برابر ھہیں، کوئی کسی سے افضل نہیں۔ لہذا سید ، پٹھان ، تیلی، نائی ، دھوبی سب یکساں درجہ رکھتے ھہیں' تقوی سے فضیلت ھہے نسب سے نہیں ، یہ بھی کہتا ھے کہ کسی کے پرہیز گار باپ دادا کام نہ آئیں گے صرف اپنے اعمال کام آئیں گے۔ زید ایک آیت پیش کرتا ھے ساتھ رسول پاکﷺ کا یہ فرمان کہ اے فاطمہ میں تم سے عذاب الہی دفع نہٰیں سکتا۔
عمر کہتا ھے کہ نہیں بلکہ سید تمام گھرانوں سے افضل ھہیں ' اور بزرگوں کی اولاد کو ان کے باپ دادا کی نیکی ضرور کام آئے گی،
فرمایا جائے کہ دونوں میں سے کس کا قول درست ھے؟
Free download Haqeeqat –e- nasab
Other free books to download
Ar-raheeqal Makhtum Serat nabi (PBUH)
0 Comments