Download free book
Siraj-e-Muneer
رسول اکرمﷺ کی سیرت پر ایک جامعہ کتاب
(مولف حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی)
SIraj-e-Muneer
رسول پاکﷺ کی سیرت کے کچھ ایسے پہلو اور معلومات جو بہت کم لوگوں نے پڑھی ھوں گی۔اس کتاب میں اپ کو یہ تمام معلومات ملیں
گی۔سیرت کی اس مختضر اور جامعہ کتاب کو پڑھیں اور اپنے ایمان کو تازہ کریں۔
) ( رسول پاک ﷺ اور حضرت آدم علیہ اسلام کے درمیاں فاصلہ)Siraj-e-Muneer
آپﷺ کی پیدائش اور حضرت آدم علیہ اسلام کے درمیان تقریبا 6113 برس تک کا فاصلہ ھے۔
آپﷺ کو آپ کی والدہ سمیت آٹھ عورتوں نے دودہ پلایا۔
والدہ ماجدہ ،
ثوبیہ مولاۃ ابی لہب،
خولہ بنت المنذر
پھر ایک عورت غیر حلیمہ نے پھر تین اور عورتوں نے جن کا نام عاتکہ تھا
اور آخر میں حلیمہ سعدیہ نے۔
والدہ ماجدہ نے سات روز، ثوبیہ نے آٹھ روز، ، بیچ کی عورتوں کا حال معلوم نہیں۔ جب حلیمہ آپﷺ کو لے کر گئی تو آپﷺ کی عمر مبارک
ایک ماہ تھی۔ جب آپ ﷺ کی عمر 4 سال ھوئی تو فرشتوں نے سینہ مبارک چاک کیا اور اس میں نور اور رحمت بھر دی۔ اس واقعہ کع حلیمہ
کے بیٹوں نے دیکھ کر اپنی ماں سے جا کہا جس سے وہ ڈر گئی اور آپﷺ کو آپ کی والدہ کے پاس پہنچا دیا۔ آپﷺ چار سال سے کچھ کم
حلیمہ سعدیہ کے پاس رھے۔
( شجرہ نسب)Siraj-e-Muneer
محمد ﷺ بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن بن غالب بن فہر بن مالک بن
نضر بن نزار بن معد بن عدنان۔ آپﷺ اپنے آپ کو صرف عدنان ہی تک منسوب فرماتے تھے۔
آپﷺ کی والدہ کا نام آمنہ بنت وہب بن ہاشم بن عبد مناف ھے۔آپ کا نسب تیسری پشت میں آنحضرتﷺ کےنسب نامہ سے
مل جاتا ھے۔آپﷺ کی نانی کا نام اُم حبیبہ بنت اسد ھے۔
Siraj-e-Muneer
اللہ تعالی نے آپﷺ کو چالیس سال کی عمر میں پیغمبری پر مقرر فرمایا۔آپﷺ کے بے شمار معجزے ھہیں۔
زمیں آپﷺ کی اطاعت کرے، آسمان آپ کی اطاعت کرے، ہوا آپ کی مطیع ھو، پانی مطیع ھو، بادل آپ کی دعا سے برسیں، بادل آپ
کی دعا سے کھلیں، مگر اطاعت نہ کرے کون؟------ انسان! پھر آپ کی امت کا مسلمان! عبرت اور غیرت کا مقام ھے۔
ایک دن سفر کے موقعہ پر اسامہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا اے اسامہ استنجا کرنے کے قابل کوئی پردے کی جگہ ھے؟
اسامہ نے کہا یا رسول اللہ دور تک صحابہ کا لشکر ٹھہرا ھوا ھے اور یہاں قریب میں کوئی جگہ آپ جناب کے قابل پردہ کی نظر نہیں آتی۔
یہ سن کر اپﷺ نے فرمایا : دیکھو اے اسامہ یہ درخت کھجور کے جو الگ الگ کھڑے نظر آتے ھہیں اور یہ پہاڑی پتھر جو دور دور پڑے
دکھائی دیتے ھہیں ان کو حکم دو ان کو جا کر کہو "" جناب رسول اللہ فرماتے ھہیں تم آپس میں مل جاؤ اور پتھروں تم درختوں کے بیچ میں دیوار بنا
کر تیار کرو، حضور اکرم ﷺ تمھارے پیچھے استنجا فرمائیں گے""
حضرت اسامہ کہتے ھہیں میں حضور اکرم کا یہ پیغام لے کر درختوں اور پتھروں کے پاس گیا ۔ حضور پاکﷺ کا حکم سنتے ھہی وہ درخت آپس میں
مل گے اور درختوں کے درمیان جو جگہ خالی رہی تھی اس میں پتھروں نے جمع ھو کے دیوار بنائی۔
جب حضورﷺ استنجا سے فارغ ھوئے تو فرمایا "" اسامہ ان سے کہو سب اپنی اپنی جگہ واپس ھو جائیں""
یہ سن کر حضرت اسامہ نے اشارہ کیا پتھر ، درخت سب الگ الگ ھو کر اپنی اپنی جگہ چلے گئے۔
Free download Siraj-e-Muneer
Other free books to download
0 Comments